سورة فصلت - آیت 31

نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست [٤٠] ہیں اور آخرت میں بھی۔ وہاں تمہارا جو جی چاہے گا تمہیں ملے گا اور جو کچھ مانگو گے تمہارا ہوگا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ مزید خوشخبری ہے یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، بعض کے نزدیک یہ فرشتوں کا قول ہے۔ دونوں صورتوں میں مومن کے لیے یہ ایک عظیم خوش خبری ہے۔