سورة الزمر - آیت 72
قِيلَ ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
انہیں کہا جائے گا کہ : جہنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ تم ہمیشہ اس میں رہو گے۔ تکبر کرنے والوں [٩٢] کے لئے یہ کیسا برا ٹھکانا ہوگا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرمائے گا دوری اور خسارہ ہو، لعنت اور پھٹکار ہو اہل دوزخ پر۔ ان سے کہہ دیا جائے گا کہ اب جاؤ جہنم میں۔ یہیں ہمیشہ جلتے جھلستے رہنا۔ یہاں سے کسی وقت چھٹکارا ہے اور نہ موت آئے گی آہ! یہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔ جس میں دن رات جلنا ہی جلنا ہے۔ یہ ہے تمہارے تکبر اور حق کو نہ ماننے کا بدلہ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ رکھے۔ آمین