سورة الزمر - آیت 64

قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ ان سے کہئے : نادانو! کیا تم مجھے یہ مشورہ دیتے ہو کہ میں اللہ کے سوا کسی دوسرے کی عبادت [٨١] کروں؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آؤ تم ہمارے معبودوں کی پوجا کرو۔ اور ہم تمہارے رب کی پرستش کریں گے۔ اس پر قُلْ اَفَغَیْرُ اللّٰہِ سے مِنَ الْخَاسِرِیْنَ تک آیات نازل ہوئیں (تفسیر طبری: ۲۴/۶۶۶) سورہ القلم میں ارشاد ہے: ﴿وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُوْنَ﴾ وہ تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں۔ مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو سختی سے روک دیا اور سورہ بنی اسرائیل (۷۴) میں فرمایا: اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے۔ تو بہت ممکن تھا کہ ان کی طرف قدرے قلیل مائل ہو ہی جاتے ۔ پھر فرمایا کہ اگر بالفرض یہ انبیا بھی شرک کریں تو ان کے تمام اعمال اکارت ہو جائیں .