سورة الزمر - آیت 56

أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(کہیں ایسا نہ ہو کہ اس وقت) کوئی کہنے لگے : افسوس میری اس کوتاہی پر جو میں [٧٤] اللہ کے حق میں کرتا رہا اور میں تو مذاق اڑانے والوں میں سے تھا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت کے دن بے تو بہ مرنے والے اور اللہ کی عبادت میں کمی کرنے والے بڑی حسرت اور بہت افسوس کریں گے۔ اور آرز و کریں گے کہ کاش کہ ہم خلوص کے ساتھ احکام الٰہی بجا لاتے افسوس ! کہ ہم تو بے یقین ہی رہے۔ اللہ کی باتوں کی تصدیق ہی نہ کی۔ بلکہ ہنسی مذاق ہی سمجھتے رہے۔ کاش میں ایسے کام نہ کرتا جس کے نتیجے مجھے یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔