سورة الزمر - آیت 39
قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ ان سے کہئے : ''اے میری قوم! تم اپنی جگہ کام کرتے جاؤ [٥٥]، میں اپنی جگہ کر رہا ہوں پھر جلد ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اگر تم میری اس دعوت توحید کو قبول نہیں کرتے جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بھیجا ہے تو ٹھیک ہے تم اپنی اس حالت پر قائم رہو جس پر تم ہو، میں اس حالت پر ہوں، جس پر مجھے اللہ نے رکھا ہے۔ پھر جلد ہی تم پر واضح ہو جائے گا کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون؟