سورة ص - آیت 88

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کچھ مدت بعد تمہیں (خود ہی) اس خبر (کی صداقت) معلوم [٧٧] ہوجائے گی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

میری باتوں کی حقیقت، میرے بیان کی سچائی، میری زبان کی صداقت تمہیں ابھی ابھی معلوم ہو جائے گی یعنی مرتے ہی، یا قیامت کے قائم ہوتے ہی، موت کے وقت یقین آ جائے گا اور میری کہی ہوئی خبریں اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ الحمد للہ اللہ کے فضل و کرم سے سورہ ص کی تفسیر مکمل ہوئی۔