سورة ص - آیت 77

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اللہ تعالیٰ نے فرمایا'': نکل جا یہاں سے یقینا تو مردود ہے''

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے فرمایا، تو یہاں سے نکل جا میرے دربار میں تجھ جیسے نافرمانوں کی رسائی نہیں۔ تو میری رحمت سے دور ہو گیا قیامت تک اللہ، اس کے فرشتے تمام انسان حتی کہ ابلیس کی پیروی کرنے والے بھی اس پر لعنت اور پھٹکار کرتے رہیں گے پھر اس کے بعد ابد الاباد ابلیس اور اس کی آل اولاد کو عذاب میں مبتلا رکھا جائے گا۔