سورة ص - آیت 55
هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ (تو تھا پرہیزگاروں کا انجام) اور سرکشوں کے لئے بہت برا ٹھکانا ہوگا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اہل نار کے احوال: اوپر پرہیز گاروں کا انجام بیان ہوا ہے۔ یہاں بُروں کا حال بیان ہو رہا ہے جو اللہ کی نہیں مانتے تھے نبی کی نافرمانی کرتے تھے۔ ان کے لوٹنے کی جگہ بہت بری ہے اور وہ جہنم ہے جس میں یہ داخل ہوں گے اور چاروں طرف سے انہیں آتش دوزخ گھیر لے گی۔ یہ نہایت ہی برا بچھونا ہے۔