سورة ص - آیت 49

هَٰذَا ذِكْرٌ ۚ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ تو ان کا ذکر ہے (جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سب) پرہیزگاروں [٥٥] کے لئے اچھا ٹھکانہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اچھا ٹھکانہ ہے: یعنی اللہ کے انعامات صرف پیغمبروں اور نبیوں تک ہی محدود نہیں۔ بلکہ اللہ سے ڈر کر زندگی گزارنے والے ہر انسان کو اچھا ٹھکانہ ملے گا ان کے اعمال کے مطابق ان کے درجہ میں فرق ہو گا۔