سورة ص - آیت 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(تو ہم نے انہیں حکم دیاکہ) اپنا پاؤں (زمین پر) مارو۔ یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے [٤٨] کے لیے اور پینے کے لیے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت ایوب علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی کہ اے میرے پروردگار مجھے دکھ نے تڑپا دیا ہے اور تو ارحم الراحمین ہے۔ اسی وقت اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے کہا کہ زمین پر پیر مارو۔ جس سے ایک چشمہ جاری ہو گیا۔ اس کا پینے سے اندرونی بیماریاں اور غسل کرنے سے ظاہری بیماریاں دور ہو گئیں۔