سورة ص - آیت 37

وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور شیطان بھی مسخر کردیئے تھے جو سب معمار اور غوطہ زن [٤٣] تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جن آپ علیہ السلام کے حکم کے تحت بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرتے تھے دریاؤں میں غوطہ لگا کر ان سے ہیرے، جواہرات اور موتی وغیرہ نکالتے تھے۔ دوسرے کام جو عام انسانوں کی طاقت سے زیادہ ہوتے تھے۔ وہ آپ جنوں سے لیا کرتے تھے۔