سورة آل عمران - آیت 107
وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
رہے وہ لوگ جن کے چہرے روشن ہوں گے تو یہ اللہ کے سایہ رحمت میں ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ کامیاب لوگ ہونگے جنھوں نے اپنا وقت اور صلاحیت دین کے کام کے لیے لگائی اور اپنے اعمال سے اپنے چہروں کی روشنی کا انتظام کیا، اچھی صفات، اچھے اخلاق کی وجہ سے ان کے چہرے روشن ہونگے اور یہی لوگ ہمیشہ اللہ کے سایہ رحمت میں رہیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے لوگ سفید ہاتھوں اور سفید پیشانی سے پہچانے جائیں گے۔ (مسند احمد: ۴/ ۲۰۷۴، ح: ۱۷۸۳۲)