سورة ص - آیت 2

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

بلکہ یہ کافر [١] ہی تکبر اور مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کافر مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں: یعنی یہ قرآن تو شک سے پاک اور ان کےلیے نصیحت ہے۔ جو اس سے عبرت حاصل کریں۔ البتہ ان کافروں کو فائدہ اس لیے نہیں پہنچ رہا ہے۔ کہ ان کے دماغوں میں استکبار اور غرور ہے۔ اور دلوں میں عناد و مخالفت ہے۔