مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
روز ِ جزا [٨] و سزا کا مالک [٩] ہے
مالک وہ ہوتا ہے جس کے پاس اختیار ہوتا ہے تو اللہ جزا و سزا کے دن کا مالک ہے۔ پوری کائنات کا مالک ہے جو زندگی و موت دیتا ہے، رزق دیتا ہے ،میراوجود اللہ کے تابع ہے، ہم اپنی م رضی سے پلک بھی نہیں جھپک سکتے۔ عادل بھی ہے جزا کے دن سب کے ساتھ انصاف کرے گا۔ اچھے اعمال کا اچھا بدلہ اور بُرے اعمال کا بُرا بدلہ ملے گا۔ دنیا میں ہر کسی کو انصاف نہیں ملتا یہ بھی اس کی رحمت ہے کہ وہ جزا کے دن سب کو انصاف دلائے گا۔ جواب دہی کے زندگی پر اثرات: مومن دُنیا كی زندگی میں گم نہیں ہوتا، آخرت کی کامیابی کے لیے کوشش کرتا ہے تاکہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے، حق پر قائم رہتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے سے یقین کامل ہوتا ہے اجر ملنے کے شوق میں بڑی سے بڑی مشقت بھی برداشت کر لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر تم شکر کرو گے تو میں اور دوں گا۔ اللھم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک.