سورة الصافات - آیت 160
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
سوائے اللہ کے مخلص بندوں [٩٢] کے (جو ایسے اتہام نہیں لگاتے)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ کے مخلص بندے اللہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہتے یہ مشرکین ہی کا شیوا ہے۔ امام ابن جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ استثنا (اِنَّھُمْ لَمُحْضَرُوْنَ) سے ہے۔ یعنی سب کے سب عذاب میں پھانس لیے جائیں گے مگر وہ اللہ کے مخلص بندے نہیں۔ ان کے لیے تو اللہ نے جنت تیار کر رکھی ہے۔ (ابن کثیر)