سورة الصافات - آیت 114
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نیز ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی بڑا احسان [٦٨] کیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی انھیں نبوت عطا فرمائی۔ معجزات بھی دئیے اور اپنی مدد کا وعدہ دے کر انھیں فرعون کے پاس بھیجا تاکہ وہ اپنی قوم کو فرعون کی غلامی اور طرح طرح کی تکلیفوں سے نجات دلائیں۔