سورة الصافات - آیت 69
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انہوں نے اپنے آباء و اجداد کو گمراہ ہی پایا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تقلید آبا کی مذمت: یعنی انھوں نے یہ سوچنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی کہ جو کچھ ان کے آبا و اجداد کرتے چلے آ رہے ہیں وہ درست ہے یا غلط، جس راہ پر انھیں چلتے دیکھا اسی پر دوڑنے لگے کنواں کھائی کچھ نہ دیکھا۔ ان کے پاس رسول آئے تو انھیں بھی جھٹلا دیا۔ حالانکہ اگر وہ سابقہ اقوام کی روش سے اور ان کے انجام سے کچھ سبق حاصل کرنا چاہتے تو کر سکتے تھے۔