سورة الصافات - آیت 35

إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

انہیں جب یہ کہا جاتا ہے کہ ’’اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں‘‘ تو وہ اکڑ [١٨] بیٹھتے تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سب سرکشی کرتے ہیں: یعنی دنیا میں جب ان سے کہا جاتا تھا کہ جس طرح مسلمانوں نے یہ کلمہ پڑھ کر شرک و معصیت سے توبہ کر لی ہے۔ تم بھی یہ پڑھ لو۔ تاکہ تم دنیا میں بھی مسلمانوں کے قہر و غضب سے بچ جاؤ اور آخرت میں بھی عذاب الٰہی سے تمہیں دو چار نہ ہونا پڑے۔ تو وہ تکبر کرتے اور انکار کرتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’ مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ اس وقت تک لوگوں سے قتال کروں جب تک وہ لا الٰہ الا اللہ کا اقرار نہ کر لیں، جس نے یہ اقرار کر لیا اس نے اپنی جان و مال کی حفاظت کر لی۔ مگر اسلامی فرمان سے۔ اور اس کے باطن کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔ (بخاری: ۲۹۴۶، مسلم: ۲۱)