إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ہاں! اس کے بعد جن لوگوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کرلی [٧٨] (وہ اس سے بچ سکتے ہیں) کیونکہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
ہاں وہ لوگ ایسے عذاب سے بچ سکتے ہیں، جنھوں نے سچے دل سے توبہ کرلی، ایمان لے آئے اور مخالفت سے رک گئے،ا پنے اعمال و افعال کی اصلاح کرلی مسلمانوں کے خیر خواہ بن کر ان کی معاونت کرنے لگے تو ایسے لوگوں کے لیے اللہ غفور الرحیم ہے ان کے سابقہ گناہ معاف کردے گا۔ توبہ و اصلاح: آدم کا رویہ جنھوں نے توبہ کرکے اصلاح کرلی ابلیس نے تکبر کیا اور راندہ درگاہ ہوا۔ رسول اللہ نے فرمایا: ندامت توبہ کا نام ہے اور جو توبہ کریں، اصلاح کرلیں پھر اللہ غفورالرحیم ہے۔(حلیۃ الاولیاء: ۷/۶۱) ایک روایت میں ارشاد ہے کہ جس نے سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے پہلے توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا جان کنی کے وقت تو بہ قبول نہیں ہوگی۔ (مسلم: ۲۷۰۳)