سورة يس - آیت 76

فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

لہٰذا ان کی باتیں آپ کو غمزدہ نہ کریں۔ ہم یقیناً جانتے ہیں جو کچھ وہ چھپاتے [٦٨] ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اے نبی! ان کے کفر کی باتوں سے آپ غم ناک نہ ہوں۔ ہم پر ان کا ظاہر و باطن روشن ہے ایک ایسا وقت آ رہا ہے۔ جب ہم ان کو چن چن کر سزا دیں گے۔