سورة يس - آیت 46

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جب بھی ان کے پاس ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی [٤٥] آتی ہے تو وہ اس سے اعراض ہی کر جاتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نشانی سے مراد خرق عادت یا معجزہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ قرآن کی ہر آیت بذات خود ایک معجزہ ہے۔ یعنی جب بھی کوئی نشانی ان کے سامنے لائی جاتی ہے تو ان کی تو عادت ہو گئی ہے کہ اللہ کی ہر بات سے منہ پھیر لیں۔ نہ اس کی توحید کو مانتے ہیں نہ رسولوں کو سچا جانتے ہیں۔ نہ ان میں غور و فکر کرتے ہیں کہ جس سے ان کو فائدہ ہو غرض ہر نشانی سے اعراض ان کا شیوہ بن گیا ہے۔