سورة يس - آیت 21
اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ایسے رسولوں کی جو تم سے کچھ اجر نہیں مانگتے اور وہ خود راہ راست [٢٣] پر ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
لوگوں سے الگ تھلگ ایک غار میں بیٹھ کر اللہ عزوجل کی عبادت کیا کرتا تھا۔ اس نے جب اپنی قوم کے اس بد ارادے کو کس طرح معلوم کر لیا تو اس سے صبر نہ ہو سکا اور دوڑتا بھاگتا آیا۔ انھوں نے آ کر اپنی قوم کو سمجھانا شروع کیا کہ تم ان رسولوں کی تابعداری کرو۔ ان کی راہ پر چلو۔ دیکھو تو یہ اپنا کوئی فائدہ نہیں کر رہے۔ یہ تم سے تبلیغ پر کوئی بدلہ بھی نہیں مانگتے اور اپنی خیر خواہی کی تم سے کوئی اجرت نہیں طلب کر رہے تمہیں توحید کی دعوت دے رہے ہیں اور سیدھے اور سچے راستے کی راہنمائی کر رہے ہیں اور خود بھی اسی راہ پر چل رہے ہیں۔