سورة سبأ - آیت 26
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ کہئے کہ اللہ ہم سب کو اکٹھا کرلے گا پھر ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دے [٤١] گا۔ اور وہی فیصلے کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ تمام عالم کو میدان قیامت میں اکٹھا کر کے سچے فیصلے کر دے گا اس دن تمہیں تمہاری حقانیت و صداقت معلوم ہو جائے گی ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ يَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوْنَ﴾ (الروم: ۱۴) ’’قیامت کے دن سب جدا جدا ہو جائیں گے۔‘‘ نیکوں کو ان کی جزا اور بدوں کو ان کی سزا دے گا۔ ایمان دار جنت کے باغوں میں خوش ہوں گے اور ہماری آیتوں اور آخرت کے دن کو جھٹلانے والے اور کفر کرنے والے، دوزخ کے گڑھوں میں حیران و پریشان ہوں گے۔ وہ حاکم و عادل ہے۔ حقیقت حال کا پورا عالم ہے۔ (ابن کثیر)