سورة سبأ - آیت 25

قُل لَّا تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَلَا نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ ان سے کہئے کہ ہم اگر جرم کریں تو اس کی باز پرس تم سے نہیں ہوگی اور جو کچھ تم کر رہے [٤٠] ہو اس کی ہم سے بازپرس نہیں ہوگی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگلا سوال یہ ہے کہ عقل و فہم ہم سب کو یکساں دیا گیا ہے۔ اگرتم ایک مسلمہ کلیہ سے غلط نتیجہ اخذ کر کے اس پر اپنی زندگی کی راہ استوار کرتے ہو تو اس کے جواب دہ ہم تو نہیں ہو سکتے اور اگر بالفرض ہم غلط نتیجہ نکال کر اس پر عمل پیرا ہو گئے تو ہمارے متعلق تم سے سوال نہیں ہو گا۔ ہر ایک اپنے اپنے اعمال کا خود جواب دہ اور ذمہ دار ہے۔ (تیسیر القرآن)