سورة آل عمران - آیت 70

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے اہل کتاب تم اللہ تعالیٰ کی ان آیات کا کیوں انکار کرتے ہو جن کی تم خود گواہی دیتے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب کو جھنجھوڑاہے کہ تمہارے پاس رسول اللہ کی آمد کے دلائل موجود ہیں اور تم لوگوں کو گمراہ کرتے ہو حالانکہ تم اس رسول کو پہنچانتے ہو۔