سورة آل عمران - آیت 60
الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آچکا ہے لہٰذا (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سچ اور حق ہے ۔ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس لیے آپ شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔