سورة لقمان - آیت 3
هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو نیکو کار لوگوں کے لئے [١] ہدایت اور رحمت [٢] ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قرآن ویسے توسارے جہان کے لیے ہدایت ورحمت کاذریعہ ہے۔لیکن اس سے اصل فائدہ چونکہ محسنین اورمتقین ہی اُٹھاتے ہیں اس مقام پر محسنین اورسورہ بقرۂ میں متقین کی ان تینوں نہایت اہم صفات کابطورخاص ذکرکیا۔یعنی اقامت صلوٰۃ، ایتائے زکوٰۃ اورایمان بالآخرت،یعنی جس شخص میں کم ازکم یہ تین صفات پائی جائیں نہ اس کے راہ راست پر آنے میں کوئی شک ہوسکتاہے۔اورنہ فلاح پانے میں۔ (تیسیر القرآن)