سورة الروم - آیت 57

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پس اس دن ظالموں کو نہ ان کی معذرت کچھ فائدہ دے گی اور نہ ہی ان سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے [٦٣] پروردگار کو راضی کرلیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت کادن دنیامیں کیے ہوئے اعمال کے بدلہ کادن ہوگادنیامیں توانہیں کہاجاتاتھاکہ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لو۔توبہ استغفارکرلو۔اوراپنے پروردگار کو خوش اورراضی کرلو۔لیکن اس دن ان ظالموں کویہ بات بھی کوئی نہیں کہے گاکیونکہ عذر معذرت اور توبہ تائب کاوقت صرف دنیا میں اور وہ بھی موت تک ہے۔ (تیسیرالقرآن)