سورة الروم - آیت 56

وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَىٰ يَوْمِ الْبَعْثِ ۖ فَهَٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَٰكِنَّكُمْ كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جنہیں علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے : تم تو اللہ کے نوشتہ کے مطابق روز حشر [٦٢] تک پڑے رہے۔ سو یہی ہے حشرکا دن لیکن تم تو اسے (حق) نہ جانتے تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان کی ایسی قسمیں سن کرایمان دارانہیں کہیں گے کہ یہ گھڑی دوگھڑی کامعاملہ نہیں،تم دھوکے میں پڑے ہوئے ہو۔اللہ کے علم یالوح محفوظ میں نوشتہ کے مطابق تم قیامت کے دن تک ٹھہرے رہے،اوردیکھویہ آج قیامت کادن ہے۔اوریہ وہی دن ہے جسے تم ماننے کوقطعاًتیارنہ تھے اورتم اسے جانناچاہتے بھی نہ تھے۔ (تیسیرالقرآن)