سورة العنكبوت - آیت 42

إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ مِن شَيْءٍ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس جس چیز کو پکارتے ہیں۔ اللہ اسے خوب جانتا [٦٧] ہے اور وہی سب پر غالب اور حکمت [٦٨] والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ مشرکوں کو ڈرا رہاہے کہ وہ ان سے، ان کے شرک سے، ان کے جھوٹے معبودوں سے خوب آگاہ ہے ۔ انھیں ان کی شرارت کا ایسا مزہ چکھائے گا کہ یہ یاد کریں گے انھیں ڈھیل دینے میں بھی اس کی مصلحت و حکمت ہے کیونکہ وہ حکیم مطلق ہے۔