سورة العنكبوت - آیت 20

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ۚ ثُمَّ اللَّهُ يُنشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ ان سے کہئے کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق [٣٢] کو پہلی بار پیدا کیا ہے۔ پھر اللہ ہی دوسری بار پیدا کرے گا۔ اللہ تعالیٰ یقیناً ہر چیز پر قادر ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی آفاق میں پھیلی ہوئی اللہ کی نشانیاں دیکھو،زمین پر غور کرو، کس طرح اسے بچھایااس میں پہاڑ، وادیاں، نہریں اور سمندر بنائے۔ اسی سے انواع واقسام کی روزیاں اورپھل پیداکیے ۔کیایہ سب چیزیں اس بات پردلالت نہیں کرتیں کہ انہیں بنایاگیاہے اوران کابنانے والاکوئی ہے۔