سورة آل عمران - آیت 43

يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

مریم! اپنے پروردگار کی فرمانبردار رہنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ مل کر تم بھی رکوع و سجود [٤٤] کیا کرو‘‘

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ساتھ ہی ساتھ فرشتوں نے سیدہ مریم کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بطور شکر اللہ کی مزید فرمانبردار بن کر رہے اور اس مسجد میں جو جماعت ہوتی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوکر نماز با جماعت کا اہتمام کرے معلوم ہے كہ عورت اجتماعیت میں نماز پڑھ سکتی ہے۔ مرد اور عورت دونوں دین کا کام کرسکتے ہیں۔