سورة العنكبوت - آیت 7

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ضرور ان کی برائیاں دور کردیں [٨] گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا انھیں اس سے [٩] بہتر بدلہ دیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ تمہاری نیکیاں اللہ کے کسی کام نہیں آتیں۔ بہرحال اس کی یہ مہربانی ہے کہ وہ تمہیں نیکیوں پربدلے دیتاہے۔ان کی وجہ سے تمہاری بُرائیاں معاف فرما دیتا ہے وہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کی قدرکرتاہے۔اوراس پربڑے سے بڑا اجردیتاہے،وہ ظلم سے پاک ہے ۔نیکیوں کوبڑھاتاہے۔اوراپنے پاس سے اجر عظیم دیتاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کی راہ میں کوئی چیز دے تو اس کا اجر سات سو گنا لکھا جائے گا۔ (ترمذی: ۱۶۲۵، مستدرک حاکم: ۷۵۰۱)