سورة القصص - آیت 67

فَأَمَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَىٰ أَن يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

البتہ جس شخص نے توبہ کرلی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کئے تو امید ہے [٩١] کہ وہ فلاح پاسکے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہاں جس نے خواہش نفس اور اللہ کی نا فرمانی سے دنیا میں توبہ کرلی اور ایمان لے آیا ۔ پھر اس کے بعد اعمال صالحہ کرتا رہا وہ کامیاب ہو گا۔ گویا فلاح کے لیے صرف توبہ اور ایمان لاناہی کافی نہیں بلکہ اس ایمان کاعملی اظہار بھی ضروری ہے جو صرف نیک اعمال بجا لانے کی صورت میں ہی ہوسکتاہے تو اس دن وہ شخص ضرور فلاح پالے گا۔