سورة القصص - آیت 51
وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم انھیں لگاتار (نصیحت کی) باتیں پہنچاتے رہے ہیں۔[٦٩] تاکہ وہ نصیحت کو قبول کریں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ایک رسول کے بعد دوسرا رسول، ایک کتاب کے بعد دوسری کتاب ہم بھیجتے رہے اور اس طرح، مسلسل، لگاتار ہم اپنی بات لوگوں تک پہنچاتے رہے ۔ مقصد اس سے یہ تھاکہ لوگ پچھلے لوگوں کے انجام سے ڈر کر ہماری باتوں سے نصیحت حاصل کرکے ایمان لے آئیں۔