سورة القصص - آیت 16
قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر دعا کی : پروردگار! بلاشبہ میں نے اپنے آپ پر [٢٦] ظلم کیا ہے۔ لہٰذا مجھے معاف فرما دے۔ چنانچہ اللہ نے اسے معاف کردیا۔ بلاشبہ وہ بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قتل خطاپر موسیٰ علیہ السلام کی دعائے مغفرت: یہ اتفاقیہ قتل اگرچہ کبیرہ گناہ نہیں تھاکیونکہ کبائر سے اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبروں کی حفاظت فرماتاہے تاہم یہ بھی ایساگناہ نظر آتاتھا جس کے لیے بہت بخشش مانگنا انہوں نے ضروری سمجھی ۔ دوسرے انھیں خطرہ تھاکہ فرعون کو اس کی اطلاع ملی تو وہ اس کے بدلے انھیں قتل نہ کردے ۔