سورة القصص - آیت 6

وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور انھیں اس ملک میں اقتدار بخشیں اور فرعون اور ہامان [٨] اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھا دیں [٩] جس کا انھیں ان (بنی اسرائیل) سے خطرہ تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی فرعون، ہامان اور ان کے ساتھیوں کی کوشش یہ تھی کہ بنی اسرائیل کو اتناکمزوربنادیاجائے کہ وہ آئندہ سراٹھانے کے قابل نہ رہیں ۔ اسی غرض سے ان کی نسل ختم کرنے کی سکیم تیار کی گئی تھی ۔ مگر ہم چاہتے تھے کہ جس خطرہ سے بچنے کے لیے وہ سارے پاپڑ بیل رہے تھے ہم ان کی آنکھوں سے انھیں دکھا دیں کہ اللہ کی تقدیر کبھی ٹل نہیں سکتی، نہ اسے کوئی طاقت روک سکتی ہے اور نا اس میں تاخیر پیداکرسکتی ہے۔