سورة النمل - آیت 69
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ ان سے کہئے کہ : ذرا زمین میں چل پھر کر تو دیکھو کہ مجرموں [٧٤] کا انجام کیسا ہوا تھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ ان کافروں کے قول کاجواب ہے کہ ان سے کہو، ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھیں کہ رسولوں کو جھوٹا جاننے والوں اور قیامت کونہ ماننے والوں کا کیسا دردناک اور حسرت ناک انجام ہوا وہ لوگ ہلاک اور تباہ ہوگئے اور نبیوں پر ایمان لانے والوں کو اللہ نے بچالیا، یہ نبیوں کی سچائی کی دلیل ہے ۔