سورة النمل - آیت 67

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور کافر یہ پوچھتے ہیں کہ : جب ہم اور ہمارے آباء و اجداد مٹی بن جائیں گے تو کیا پھر (قبروں سے) نکالے جائیں گے؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کیا ہم اٹھائے جائیں گے: منکرین قیامت کی سمجھ میں اب تک بھی نہیں آیا کہ مرنے اور سڑگل جانے کے بعد، مٹی اور راکھ ہوجانے کے بعد ہم دوبارہ کیسے پیدا کیے جائیں گے ۔