سورة النمل - آیت 55

أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا تم شہوت رانی کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس جاتے ہو بلکہ تم تو جہالت [٥٤] کے کام کرتے ہو؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دوسرایہ کہ تم خوب سمجھتے ہوکہ اس کام کے لیے اللہ نے بیویاں پیداکیں ہیں لیکن تم ان سے لاتعلق ہوکرمردوں سے ہی یہ کام کرتے ہو۔ تیسرا یہ کہ تم اس قدربے حیاہوچکے ہوکہ ایک دوسرے کی آنکھوں کے سامنے یہ کام کرتے ہو۔