سورة النمل - آیت 42

فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهَٰكَذَا عَرْشُكِ ۖ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ ۚ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِن قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر جب ملکہ (مطیع ہو کر) آگئی تو سلیمان نے اس سے پوچھا : کیا تمہارا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟'' وہ کہنے لگی : ''یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے۔ اور ہمیں اس سے پہلے ہی حقیقت حال معلوم ہوگئی تھی اور ہم فرمانبردار [٤٠] ہوگئے تھے۔''

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ملکہ سبا کی عقل کاامتحان: ملکہ سبا جب سیدنا سلیمان علیہ السلام کے دربار میں پہنچی تو اسے تخت دکھا کر پہلا سوال ہی یہ کیاگیاکہ کیاتمہارے پاس بھی ایسا تخت ہے؟ وہ بڑی عقل مند عورت تھی اس نے فوراً پہچان لیا کہ یہ تخت اسی کاہے۔ البتہ اسی میں کچھ تبدیلیاں کرلی گئی ہیں ۔ لہٰذا اس نے جواب بھی سوال کے مطابق دیتے ہوئے کہاکہ یہ تو بالکل ویسا ہی لگتاہے ۔ اس امتحان میں سیدناسلیمان علیہ السلام نے اس کے عقل مند ہونے کااندازہ کرلیا۔