سورة النمل - آیت 29

قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(سبا کی ملکہ) کہنے لگی : اے اہل دربار! میری طرف ایک بڑا اہم خط پھینکا گیا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سیدنا سلمان علیہ السلام کے مختصر خط کی امتیازی خصوصیات: جس وقت نامہ برہُد ہُد نے یہ خط دربار میں ملکہ سبا کے سامنے پھینکا۔ اس وقت وہ سورج کی عبادت کے لیے تیار ی کررہی تھی ۔ اس خط نے اسے عجیب کشمکش میں مبتلاکردیا کیونکہ یہ خط کئی پہلوؤں سے اہم تھا۔ مثلاً ایک یہ کہ یہ خط اسے غیر معمولی طریقہ سے ملا ۔ یعنی یہ خط کسی ملک کے سفار ت خانہ کی معرفت نہیں بلکہ ایک نامہ برپرندہ کے ذریعے سے ملاتھا۔ دوسر ا یہ خط کسی معمولی درجہ کے حاکم سے نہیں بلکہ شام وفلسطین کے عظیم فرمانروا کی طرف سے موصول ہواتھا۔