سورة النمل - آیت 2

هُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو ان ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت [٢] اور بشارت ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ کتاب مومنوں کے لیے مجسم ہدایت اور مجسم بشارت ہے کیونکہ وہی اس پر ایمان لاتے ہیں، اس کی اتباع کرتے ہیں، اُسے سچا مانتے ہیں ۔ اس میں جو احکام مذکور ہیں ان پر عمل کرتے ہیں ۔