سورة الشعراء - آیت 217
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اس غالب [١٢٩] اور رحیم پر بھروسہ کیجئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس اللہ پر بھروسہ رکھیے جونہ ماننے والوں اور اس کے دین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں پر غالب ہے اور انھیں سزا دینے کی پوری قدرت رکھتاہے۔ اور مومنوں کے حق میں جو کافروں کے ہاتھوں نشانۂ ستم بنے ہوئے ہیں وہ ان مظلوموں کی ضرور مدد کرے گا وہی تمہارا حامی وناصر ہے وہی تمہاری تائید کرنے والاہے اور تمہارے کلمے کو بلند کرنے والاہے۔ اس کی نگاہیں ہر وقت تم پر ہیں ارشاد ہے: ﴿وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَا﴾ (الطور: ۴۸) ’’اپنے رب کے حکموں پر صبر کر، تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔‘‘