سورة الشعراء - آیت 215
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ایمان لانے والوں میں سے جو آپ کی اتباع کریں ان سے تواضع سے پیش آئیے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ان قریبی رشتہ داروں میں سے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئیں اور آپ کی دعوت کو تسلیم کرلیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے تواضع سے پیش آئیے اور جو نہ مانے انھیں صاف بتادیجیے کہ قیامت کے دن میں تمہارے کسی کام نہ آسکوں گا تمہیں اپنے ان شرکیہ اعمال و افعال کانتیجہ خود ہی بھگتنا پڑے گا تاہم یہ حکم عام ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داراور غیر رشتہ دار سب شامل ہیں۔