سورة الشعراء - آیت 213
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پس (اے نبی) اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو نہ پکاریئے، ورنہ آپ بھی سزا پانے [١٢٦] والوں میں سے ہوجائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں مخاطب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جو توحید کی طرف دعوت دینے والے اور شرک کے دشمن ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرک کا صد ور ناممکن ہے اور انداز خطابت دراصل اس حکم میں تاکید مزید کے لیے اختیار کیاگیا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو سب سے افضل و اشرف ہیں اگر آپ بھی شر ک کریں تو اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے تو دوسروں کا کیا حال ہوگا دراصل مشرکین مکہ پر شرک کی شدید قباحت اور وضاحت بیان کرنے کے لیے یہ انداز اختیار کیا گیاہے ۔