سورة الشعراء - آیت 210

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اس قرآن کو شیطان تو لے کر نہیں [١٢٣] اترے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کتاب عزیز: یہ کتاب عزیز ہے جس کے آس پاس باطل پھٹک بھی نہیں سکتا جو حکیم و حمید اللہ کی طرف سے اتری ہے۔ جس کو روح الامین جو قوت و طاقت والے ہیں لے کر آئے ہیں ۔ اسے شیاطین نہیں لائے، ان کے نہ لانے کی تین وجوہات بتائیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اس لائق ہی نہیں، ان کا کام مخلوق کو بہکاناہے نا کہ راہ راست پر لانا ۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر جو اس کتاب کی شان ہے، ان شیاطین کے سراسر خلاف ہے ۔ قرآن نور ہے، ہدایت ہے، برہان ہے اور شیاطین ان تینوں چیزوں سے چڑتے ہیں ۔ وہ ظلمت و جہالت کے دلدادہ ہیں، پس کہاں وہ شیاطین اور کہاں یہ کتاب ؟