سورة الشعراء - آیت 185

قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگے:تم تو ایک جادو [١٠٨] کے مارے ہوئے آدمی ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مشرکین کی وہی حماقتیں: ثمودیوں نے جو جواب اپنے نبی کودیاتھا وہی جواب ان لوگوں نے بھی اپنے رسول کو دیا کہ تجھ پر تو کسی نے جادو کردیا ہے جس سے تیری عقل ٹھکانے نہیں رہی۔ تو ہم جیسا ہی انسان ہے اور ہمیں تو یقین ہے کہ تو جھوٹا آدمی ہے۔ اللہ نے تجھے نہیں بھیجا ۔ اچھااگر تو اپنے دعوے میں سچاہے تو ہم پر آسمان کا ایک ٹکڑا گرادے ۔ آسمانی عذاب ہم پر لے آ۔ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قریشوں نے کہا تھا کہ ہم تو تجھ پر ایمان لانے کے نہیں ۔ جب تک کہ تو عرب کی اس ریتلی زمین میں دریا نہ بہادے یا آسمان سے ہم پر کوئی ٹکڑا گرادے یا اللہ تعالیٰ کو یا فرشتوں کو کھلم کھلا لے آ۔