سورة الشعراء - آیت 169

رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر (دعا کی) پروردگار! جو کام یہ لوگ کر رہے ہیں اس سے مجھے اور میرے گھر والوں [١٠١] کو نجات دے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب لوط علیہ السلام ان لوگوں کے راہ راست پر آنے سے مایوس ہوگئے اور ان کی سرکشی بڑھتی گئی تو اس وقت آپ نے سخت اضطراب کے عالم میں اللہ سے دعا کی کہ اب ہم زیادہ دیر اس اوباش سوسائٹی میں نہیں رہ سکتے ۔ لہٰذا ان لوگوں سے ہماری نجات کی کوئی صورت پیدا فرمادے۔