سورة الشعراء - آیت 130

وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جب کسی [٨٣] پر ہاتھ ڈالتے ہو تو جبار بن کر ڈالتے ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تیسرا فعل۔ ان لوگوں کی آسودہ حالی،عالی شان عمارات،اورجسمانی مضبوطی اورتوانائی نے انہیں نہایت متکبر بنادیاتھا۔انصاف اورنرمی کابرتاؤان کی سرشت سے معدوم ہوچکاتھا۔دوسروں کے حق غصب کرنے میں بہت دلیر اورجری تھے اپنے معاشرہ کے کمزوروضعیف طبقہ پربھی ظلم وستم ڈھاتے تھے اورآس پاس کے علاقوں میں بھی ان کارویہ جابرانہ اورقاہرانہ ہوتاتھا۔